attacks on polio workers karachi peshawar
پاکستان کے شہر کراچی اور پشاور میں پولیو کے قطرے پلانے کی مہم کے دوران پولیو ٹیموں پر حملوں میں 5خواتین اہلکار ہلاک اور 4زخمی ہو گئے ہیں ۔ پاکستان میں 17سے 18 دسمبر تک سال کی آخری پولیو مہم منعقد ہورہی ہے ۔ سندھ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ حملے ایک منصوبہ بندی کا نتیجہ ہیں ۔ پولیس کے ترجمان عمران جاوید نے ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یہ ایک منظم سازش تھی جس میں 15 منٹ کے اندر شہر کے مختلف علاقوں میں حملے کئے گئے ۔ شہر کے مضافاتی علاقوں میں یہ واقعات پیش آئے ہیں ۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں