بنگلہ دیش میں مزدوروں کے حقوق کا مسئلہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2012-12-22

بنگلہ دیش میں مزدوروں کے حقوق کا مسئلہ

بنگلہ دیش میں تزرین فیشن فیکٹری میں پچھلے ماہ 24/نومبر کو آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں 100 سے زیادہ مزدور فوت ہوئے۔ اس واقعے کی چھان بین کرنے والی ایک بنگلہ دیشی کمیٹی نے نتیجہ اخذ کیا کہ اس واقعہ میں غفلت کے ساتھ ساتھ سبوتاژی کا بھی عمل دخل ہے۔
بنگلہ دیش کے اس سانحے نے عالمی خردہ فروشوں کی توجہ اس سمت متوجہ کی ہے۔
امریکی کانگریس کے ڈیموکریٹک ارکان نے امریکی تجارتی نمائیندے رون کرک کے نام ایک مکتوب میں کہا کہ بنگلہ دیش میں مزدور خستہ حالت میں کام کرتے ہیں جن میں سے بعض کی اجرت نہایت ہی قلیل یعنی 37 ڈالر ماہانہ ہے۔ مزدوروں کے حقوق کے تعلق سے ہمیں سخت تشویش لاحق ہے۔
دوسری طرف اقوام متحدہ کے گروپوں نے اعلیٰ برانڈ والی کمپنیوں پر زور دیا ہے کہ وہ کارخانوں میں آگ سے تحفظ کے پروگرام کے تعلق سے معاہدے کریں۔

rights of labors problem in bangladesh

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں