ایران کے خلاف یورپی یونین کی نئی تحدیداد نافذ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2012-12-23

ایران کے خلاف یورپی یونین کی نئی تحدیداد نافذ

تہران کو نیوکلیر پروگرام کو لوٹنے سے روکنے اور مجبور کرنے کی یوروپی یونین کی کوششوں کے حصہ کے طورپر ایران کے بینکنگ، شپنگ اور صنعتی شعبوں کے خلاف نئی سخت تحدیدات آج سے نافذ العمل ہو گئی ہے ۔ یہ تحدیدات آج یوروپی یونین کے سرکاری جنرل میں اس کی اشاعت کے ساتھ یورپی یونین کے قوانین میں داخل ہو گئی ہیں ۔ ان تحدیدات سے اکتوبر میں اتفاق کیا یا تھا۔ یوروپی یونین کے تاحال کئے گئے سخت اقدامات سے مالیاتی ادارہ جات پر امتناع ایران کو جہاز رانی کے آلہ اور اسٹیل کی فروخت اور ایران کی قدرتی گیس کی درآمدات پر امتناع شامل ہے ۔ ایران اوپیک کا تیل پیدا کرنے والا ایک ملک ہے جس پر یوروپی یونین کی تحدیدات عائد کی گئی ہیں جو ایران کے نیوکلیر مقاصد پر بڑھتی ہوئی تشویش اور اسرائیل کی ایرانی ایٹمی تنصیبات پر حملے کی دھمکیوں پر پیدا ہونے والی تشویش کی عکاسی کرتی ہیں ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں