رتن ٹاٹا - ریٹائرمنٹ کے بعد جانشین پر کوئی اثر نہیں ہوگا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2012-12-19

رتن ٹاٹا - ریٹائرمنٹ کے بعد جانشین پر کوئی اثر نہیں ہوگا

ٹاٹا گھرانے کے متبال رہے رتن ٹاٹا کا اپنے جانشین سارس مستری کو سیدھا آسان مشورہ ہے "اپنے فیصلے خود کرو" رتن ٹاٹا 2ہفتے بعد ہی 100 ارب ڈالر کے ٹاٹا گھرانے کے سربراہ کے عہدے سے ہٹ رہے ہیں اور مستری ان کی جگہ لیں گے ۔ ٹاٹا نے اس خیال کو مسترد کر دیا کہ ان کے رہٹائرڈ ہونے کے بعد ان کا اثر ان کے جانشین پر رہے گا۔ انہوں نے کہاکہ مجھے نہیں لگتا کہ کسی پر اپنا اثر یا اپنا سایہ قائم رکھنا صحیح ہو گا۔ واضح ہو کہ رتن ٹاٹا28!دسمبر کو 75 سال کی عمر پوری ہونے پر رٹائرہورہے ہیں ۔ ان کے جانشین مستری ان سے 31 سال چھوٹے ہیں ۔ ٹاٹا کا مستری کو مشورہ ہے آپ اپنے فیصلے خود کریں اور آپ کو وہی فیصلے کرنے چاہئے جو آپ کرنا چاہتے ہیں ۔ ٹاٹا نے بامبے ہاؤس میں اپنے دفتر میں ایک انٹرویو میں ٹاٹا گروپ کے ساتھ گذرے اپنے 50 برسوں کے بارے میں بات کی۔ ان میں سے 21 سال وہ ٹاٹا گروپ کے چیرمین رہے ہیں ۔ انہوں نے اس دوران کی کامیابیوں اور ناکامیوں پر بات کی اور ریٹائرمنٹ کے بعد کے منصوبوں پر بھی بات کی۔ ٹاٹا سے جب پوچھا گیا کہ انہوں نے مستری کو کامیابی کا کوئی منتر دیا ہے ؟ ان کا کہنا تھا کہ نہیں ، میں نے انہیں وہی بات کہی جو میں جے آر ڈی سے کمان سنبھالتے وقت خود سے کہی تھی۔

ratan tata advices his successor cyrus mistry

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں