پٹنہ - حکومت بٹیر کے تحفظ میں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2012-12-19

پٹنہ - حکومت بٹیر کے تحفظ میں

تقریباً ختم ہوتی جا رہی بٹیر چڑیا کے تحفظ اور اس کے پالنے کیلئے ریاستی حکومت بڑے پیمانے پر بٹیر پالن منصوبے کو انجام دینے جا رہی ہے ۔ اس مقصد کیلئے حکومت نے اس چڑیا کو تحفظ اور اسے تجارتی عملی جامہ پہنانے کا ذمہ بہار اگریکلچریونیورسٹی سبور کے ساتھ ساتھ پٹنہ ویٹنری کالج کو سونپا ہے ۔ واضح ہو کہ لذت اور کچھ بیماریوں کیلئے دوا ثابت ہونے کے سبب یہ چڑیا گوشت کھانے والوں کی خاص پسند ہے ۔ اس وجہہ سے ماحول میں ان کی تعداد کم ہوتی جا رہی ہے اور موجودہ حالت یہ ہے کہ تقریباً یہ چڑیا عام لوگوں کو نظر سے گم ہوتے ہوتے ریاست کے کچھ خاص خطوں میں ہی دیکھا جانے لگاہے ۔ اس چڑیا کے بارے میں عام خیال ہے کہ یہ دمہ کے مریضوں اور آر تھراٹیز کے مریضوں کیلئے فائدہ مند ہے ۔

bihar govt to protect quail

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں