اعظم گڑھ - راشٹریہ علما کونسل کا احتجاجی جلسہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2012-12-23

اعظم گڑھ - راشٹریہ علما کونسل کا احتجاجی جلسہ

جسٹس آرڈی نمیش کمیشن کو عام کرنے اور بے قصور مولانا طارق قاسمی و خالد مجالد کی رہائی کے مطالبہ کو لے کر راشٹرایہ علماء کونسل کی جانب سے چیک پوسٹ پر ایک عظیم الشان احتجاجی جلسہ عام کیا گیا۔ اس موقع پر راشٹریہ علماء کونسل کے قومی صدر مولانا عامر رشادی نے ایک عظیم الشان جم غفیر کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہندوستان کے مسلمانوں کا حال بھکاریوں جیسا ہو گیا ہے اور صوبے کو 23فیصد مسلمان 7فیصد سے بھیک مانگتا ہے ۔ ہمارا ریزرویشن نوکری میں تو نہیں ہے لیکن جیلوں میں قیدیوں کی شکل میں ہے ۔ اروناچال پردیش میں سب سے کم مسلمان ایک فیصد ہے لیکن دس فیصد جیلوں میں ہیں ۔ آج صوبہ میں یادو کی حکومت ہے گاؤں میں پتہ لگالیجئے کہ چند شہ زور یادو کو چھوڑکر باقی یادو بدحال ہیں ۔ مجھے معلوم ہوا ہے کہ طارق قاسمی و خالد مجالد کے منہ میں پولیس والوں نے پیشاب کیا تھا لیکن ان پولیس والوں کو معلوم ہونا چاہئے کہ ہم کمزور نہیں ہیں ہم بھی ایسا کر سکت یہیں لیکن ہمارا مذہب اس کی اجازت نہیں دیتا۔ آج یہ وہی جگہ ہے جہاں سے پانچ سال قبل ہمارے ساتھی حکیم طارق قاسمی کو زبردستی اٹھایا گیا تھا لینک آج ایک شخص کو بھی اٹھایا گیا تو اٹھانے والوں کا ہاتھ کاٹ لیں گے ۔ اس وقت ہم حکومت پر اس کی ایجنسیوں پر اعتماد کرتے تھے لیکن آج ہم کمزور نہیں ہیں ۔ انہوں نے مزید کہاکہ حکومت بھیک مانگنے سے نہیں بلکہ متحدہونے سے ملتی ہے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں