مغربی بنگال کی جیلیں - مسلم قیدیوں کی اکثریت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2012-12-23

مغربی بنگال کی جیلیں - مسلم قیدیوں کی اکثریت

ممبئی کی ایک غیر سرکاری تنظیم کی جانب سے حق معلومات یعنی آر ٹی آئی ایکٹ کے تحت حاصل کردہ معلومات اور قومی جرائم بیورو کے ریکارڈ کے مطابق ملک بھر کی 30 سے زیادہ جیلوں میں مسلمانوں کو گرفتار کرنے میں اور انہیں جیلوں کی ہوا کھلانے کے معاملے میں ملک کی سیکولر ذہنیت رکھنے والی ریاستی حکومتوں اور بھگوا قیادت والی ریاستی حکومت میں کوئی فرق نہیں ہے ۔ ایک طویل عرصے تک بایاں محاذ کا قلعہ رہے مغربی بنگال میں ہر چوتھا شخص مسلمان ہے مگر وہاں بھی جیلوں میں جتنے قیدی ہیں ان کی نصف تعداد مسلمانوں پر مشتمل ہے جو دہشت گردی سمیت مختلف مقدمات میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں ۔ واضح رہے کہ مغربی میں کبھی فرقہ پارٹی اقتدار میں نہیں رہی ہے پھر بھی مسلمانوں کی یہ حالت ہمیں سوچنے پر مجبور کرتی ہے ۔ آر ٹی آئی معلومات کے مطابق مہاراشٹرا میں ہر تیسرا تواترپردیش میں ہر چوتھا قیدی مسلم فرقے سے تعلق رکھتا ہے۔ یہ حالات بالکل ایسے ہیں جیسے امریکہ میں سیاہ فام قیدیوں کے ہیں ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں