پشاور ایرپورٹ پر راکٹوں سے حملہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2012-12-16

پشاور ایرپورٹ پر راکٹوں سے حملہ

پشاور ایرپورٹ پر راکٹوں سے حملہ اور فائرنگ کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق 3 راکٹ ایرپورٹ کے اندر اور 2 قریبی رہائشی علاقے پر گرے ہیں۔ اس علاقے میں وقفہ وقفہ سے فائرنگ جاری ہے۔
حملوں سے ہونے والے دھماکے اتنی شدید تھے کہ ایرپورٹ کی دیوار منہدم ہو گئی اور لوگ خوفزدہ ہو گئے ہیں۔
واضح رہے کہ قبائیلی علاقوں میں کی جانے والی فوجی کاروائیوں میں استعمال ہونے والے گن شپ ہیلی کاپٹر پشاور ایرپورٹ سے ہی اڑتے ہیں۔ صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر بشیر احمد بلور نے کہا ہے کہ سیکوریٹی افواج صورتحال کو قابو میں کرنے مصروف ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں