کلکتہ چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام ایک کنونشن میں مغربی بنگال کے ریاستی وزیر تجارت اور بنگلہ دیش کے وزیر تجارت غلام محمد قادر اور بنگلہ دیش کی ڈپٹی ہائی کمشنر برائے کلکتہ مجاہدہ اسلام کے ساتھ حکومتی سطح پر بات چیت کا آغاز ہوا۔
وزیر تجارت غلام محمد قادر نے دونوں ملکوں کے درمیان اعتماد کی بحالی پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی رشتہ بحال ہے اور اس میں مزید اضافہ بھی ہو رہا ہے۔ تقریباً 150 اجناس ہندوستان میں درآمد کیے جاتے ہیں اور 100 سے زائد اجناس ہندوستان سے بنگلہ دیش برآمد کیے جاتے ہیں۔ لیکن اس کے باوجود کسٹم کے قانون میں سختی ، سڑکوں کی کمی اور دیگر مسائل لاحق ہیں۔ تاجر حضرات کو اسی سبب سمندری یا ہوائی راستہ استعمال کرنا پڑتا ہے۔
انہوں نے ہندوستانی تاجروں کو بنگلہ دیش میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔
دوسری طرف ریاستی وزیر پارتھو چٹرجی نے بنگلہ دیش کے وزیر کو تیقن دیا کہ وہ سڑکوں کی مرمت اور دیگر رکاوٹوں کو دور کرنے کی ہدایات دیں گے۔
اس موقع پر غیر ملکی تجارت کے ڈائرکٹر جنرل ڈاکٹر انوپ پجاری اور نائب صدر آر۔کےچھجر نے بھی دونوں ملکوں کے تجارتی رشتے پر حائل رکاوٹوں کا ذکر کیا۔
2012-12-16
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں