ممتا حکومت 2036 تک قائم رہے گی - ترنمول کے رہنما کا خیال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2012-12-19

ممتا حکومت 2036 تک قائم رہے گی - ترنمول کے رہنما کا خیال

کم ازکم آئندہ 2036 ء تک ترنمول کانگریس اقتدار میں رہے گی۔ مذکورہ خیال کا اظہار ترنمول رہنما و ریاستی وزیر برائے میونسپل امور شہری ترقیات فرہاد حکیم نے کیا۔ گذشتہ کل چیتیلا میں منعقدہ ورکرس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جس پر عوام یقین کر سکے ملک میں ایسے رہنما ناپید ہیں ۔ کسی پر بدعنوانی کا الزام ہے تو کسی رہنما کے خلاف سی بی آئی تفتیش جا رہی ہے ۔ سی پی ایم کا بازار بھی سرد پڑگیا ہے ایسی صورتحال میں واحد وزیراعلیٰ مغربی بنگال و ترنمول سپریمو ممتا بنرجی ہیں جو عوام کے مفاد کیلئے کام کر رہی ہیں ۔ لہذا یہ کہنا غلط نہیں ہو گا کہ آئندہ 2036 تک ترنمول کانگریس بالفاظ دیگر ممتا حکومت ہی اقتدار میں رہے گی کیونکہ ترنمول کانگریس کے متبادل کوئی بھی سیاسی پارٹی نہیں ۔ دوسری جانب ریاستی وزیر برائے خوراک جیوتی پریہ ملک نے کہاکہ ریاستی حکومت جماعت اتنی خستہ حال ہے کہ آئندہ 10 برسوں تک کوئی بھی سیاسی پارٹی ترنمول کانگریس کے نقطہ عروج تک نہیں پہنچ سکتی۔

mamata govt will remain till 2036

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں