30/دسمبر قاہرہ اے۔ایف۔پی
امن قادر لخدر براہمی نے آج کہاکہ وہ شام میں 21ماہ سے جاری ہلاکت خیزلڑائی کو ختم کرنے کیلئے ایک تجویز رکھتے ہیں۔ اس تجویز کو عالمی برادری کی جانب سے اختیار کیا جاسکتا ہے۔ اقوام متحدہ اور عرب لیگ کے قاصد نے عرب لیگ کے سربراہ نبیل العربی سے ملاقات کے بعد مصر میں بتایا کہ میں نے اپنی تجویز اور منصوبہ پر روس و شام سے تبادلہ خیال کیا ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ اس تجویز کو عالمی برادری کی جانب سے بھی قبول کیا جاسکتاہے۔ شام کی صورتحال بہت ابتر ہے اور دن بہ دن بگڑتی جارہی ہے۔ انہوں نے ماسکو میں دھمکی دینے کے بعد ان بعد کہاکہ دمشق کو جہنم یا سیاسی عمل کے درمیان کوئی ایک راہ منتخب کرنی چاہئے ۔شام میں کوئی سیاسی حل تلاش کیا جائے یا پھر اس ملک کو صومالیہ جیسی صورتحال سے دوچار ہونا پڑے گا۔ International peace envoy for Syria Lakhdar Brahimi wants to end the war
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں