امریکی معاشی بحران - صدر اوباما پرامید - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2012-12-31

امریکی معاشی بحران - صدر اوباما پرامید

صدر امریکہ بارک اوباما نے وائٹ ہاوس میں ایک اجلاس کے بعد کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ "فسکل کلف" معاشی بحران سے بچنے کیلئے معاہدہ طئے پاجائے گا۔ صدر اوباما اور سینیٹ کے ارکان ایک قراداد کے مسودے پر کام کر رہے ہیں جسے کانگریس کے دونوں ایوانوں میں تائید حاصل ہو سکے گی۔ صدر امریکہ نے کہاکہ اگر کوئی سمجھوتا طئے نہ پاسکا تو وہ ٹیکسوں میں اضافہ روکنے کیلئے و وٹنگ کیلئے کہیں گے ۔ کانگریس کے پاس کسی سمجھوتے تک پہنچنے کیلئے صرف چار دن باقی ہیں جس کے بعد تمام طبقوں کے ٹیکسوں میں اضافہ ہو جائے گا اور اخراجات میں خود کار تخفیف نافذ العمل ہو جائے گی۔ تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اگر امریکہ اس بحران کا شکار ہواتو نہ صرف وہ خود کساد بازاری کے دہانے پر پہنچ جائے گا بلکہ اس سے دنیا بھر کی معاشی بحالی کو بھی دھچکا لگے گا۔ اگر سینیٹ میں اکثریتی رہنما ہیری ریڈاور اقلیتی رہنما مچ مکونل کسی سمجھوتے پر نہ پہنچے تو صدر اوباما اس بات کو یقینی بنانے کیلئے رائے دہی کا مطالبہ کریں گے ۔ ڈھائی لاکھ ڈالر سے کم سالانہ آمدنی والے افراد کو ٹیکس نہ بڑھے اور بے روزگاری کا بیمہ جاری رہے ۔ انہوں نے کہاکہ یہ وہ اقل ترین حد ہے جس پر کانگریس کو یکم جنوری سے قبل عمل کرنا ہو گا۔ صدر اوباما نے کہافوری اقدام کا وقت اب اور ابھی ہے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں