شاہ عبداﷲ بن عبدالعزیز کوبجٹ پیش کرتے ہوئے وزیرفینانس ابراہیم الصاف نے بتایاکہ حکومت 2013ء میں 820 بلین ریال (219بلین ڈالر) خرچ کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ اس میں سے 820 بلین سعودی ریال کے مصارف ہوں گے اور 829بلین سعودی ریال کی آمدنی ہوگی۔ اس میں سے نئے پراجکٹس کیلئے 285 بلین سعودی ریال، تعلیم کیلئے 204 بلین سعودی ریال اور صحت کیلئے 100بلین سعودی ریال کے علاوہ ٹرانسپورٹ، آبی، صنعتی اور زرعی امور کی انجام دہی کیلئے کئی بلین سعودی ریال خرچ کئے جائیں گے۔ خصوصی کابینی سیشن میں بجٹ کو منظور کیا گیا۔
اس کی صدارت خادم حرمین شریفین شاہ عبداﷲ بن عبدالعزیز نے کی۔ ریاض کے شاہی محل میں منعقدہ کابینی سیشن میں شاہ عبداﷲ نے کہاکہ ہمیں توقع ہے کہ بجٹ سعودی باشندوں کے علاوہ دیگر مسلمانوں کیلئے بہتر بجٹ ثابت ہوگا۔
Saudi Arabia year 2013 Budget
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں