opposition protest on egypt referendum
مصر میں اسلام دستور پر ریفرنڈم کے پہلے مرحلہ پر ہوئی و وٹنگ کو بوگس قراردیتے ہوئے اپوزیشن کی تائید سے مظاہروں کے نئے مرحلوں کا آغاز ہورہا ہے ۔ اس دوران متنازعہ اعلیٰ استغاثہ نے صدر محمد مرسی کی جانب سے اپنے تقرر کے چند دن بعد ہی استعفی دے دیا۔ مسٹر طلعت ابراہیم عبداﷲ نے گذشتہ روز سپریم جوڈیشیل کونسل کے سربراہ کو اپنا استعفیٰ پیش کر دیا کیونکہ سینکڑوں سرکاری وکلاء نے ان سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا تھا۔ اعلیٰ عدالتی کونسل مسٹر عبداﷲ کے استعفیٰ کا آئندہ اتوار کو جائزہ لے گی۔ جس سے ایک دن قبل ریفرنڈم پر و وٹنگ کا قطعی مرحلہ مکمل ہو جائے گا جو نیا اسلام دستور کی تدوین پر عوامی رائے لینے کیلئے منعقد کیا گیا ہے ۔ اسلامی دستور مسودہ پر ہفتہ کو رائے دہی کا پہلا مرحلہ ہو ا تھا۔ صدر مرسی نے 22نومبر کو جاری کردہ متنازعہ دستوری حکم نامہ کی رو سے اعلیٰ استغاثہ کا تقرر کیا تھا۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں