ممبئی یونیورسٹی کانووکیشن سے صدر جمہوریہ کا خطاب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2012-12-31

ممبئی یونیورسٹی کانووکیشن سے صدر جمہوریہ کا خطاب

صدرجمہوریہ ہند پرنب مکرجی نے آج ملک کے نوجوانوں سے خواہش کی کہ وہ "انسانیت کی کتاب" پر عمل کریں اور اپنی تعلیم کو اچھی ملازمٹ یا آمدنی کیلئے استعمال کرنے کے بجائے انسانیت کی خدمت کیلئے وقف کر دیں ۔ انہوں نے کہاکہ تعلیم کا مقصد اچھی ملازمت یا آمدنی نہیں بلکہ قوم اور انسانیت کی خدمت کیلئے علم کا حصول ہے ۔ مہاتما گاندھی کے قول کا حوالہ دیتے ہوئے پرنب مکرجی نے کہاکہ ہمارے بابائے قوم کی حقیقی تعلیم ہماری بہترین صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے استعمال کی گئی تھی۔ انسانیت کی کتاب سے بہتر اور کونسی کتاب ہو سکتی ہے ۔ وہ ممبئی یونیورسٹی کے جلسہ تقسیم اسناد سے خطاب کر رہے تھے ۔ پرنب مکرجی نے کہاکہ حالیہ دور میں جب کہ نوجوان روایتی اقدار اور مغربی تمدن کے درمیان پھنسے ہوئے ہیں ایک اخلاقی تذبذب کا سامنا کر رہے ہیں ۔ اپنے صدارتی خطاب میں انہوں نے کہاکہ مہاتما گاندھی نے کئی شکوک و شبہات کا ازالہ کر دیا تھا۔ ایک بار ہم انسانیت کی کتاب کامطالعہ کریں ۔ اس سے کئی اختلافات اور تصادم کا جو معاشرے میں جاری ہیں خاتمہ ہو سکتا ہے ۔ پرنب مکرجی نے کہاکہ یورنیوسٹیوں کو اپنی تنظیم جدید کرنی چاہئے تاکہ سماج کی خدمت کی جاسکے ۔

یونیورسٹیوں کو اپنے آپ کو اعلیٰ تعلیم کے ٹھیکے داروں کی حدتک محدود نہیں کرنا چاہئے ۔ انہوں نے کہاکہ ہماری قوم کے نوجوانوں کو ایک عظیم قوم کی پیشرفت کو کئی گنا زیادہ بنانے کے اختیارات حاصل ہو چکے ہیں ۔ ممبئی یونیورسٹی کی ایک درخشاں تاریخ ہے اور ہمیں خود کو ایک بار پھر ہندوستان کے مستقبل کی تعمیر کیلئے وقف کر دینا چاہئے ۔ انہوں نے کہاکہ ہندوستانی نوجوان جو تعلیم حاصل کرنا اور معاشرے میں تعمیری کردار ادا کرنا چاہتے ہیں یہ اوربھی زیادہ اہم ہے کہ یونیورسٹیاں عصری علم اور قابل عمل مہارتیں حاصل کرنے کیلئے خود کی تنظیم جدید کریں ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں