اجتماعی آبروریزی کی شکار طالبہ کی موت سے پیدا شدہ ملک میں غم و غصہ کے درمیان کانگریس نے عصمت دری کے مجرموں کو سزا دینے کے لئے سخت سے سخت ترقانون بنانے کی پرزوروکالت کی ہے ۔ جس کیلئے وہ حکومت کی طرف سے تشکیل دی گئی تین رکنی جسٹس جے ایس ورما کمیٹی کو سخت قانون کا مسودہ پیش کرے گی۔ کانگریس چاہتی ہے کہ مجوزہ قانون کے تحت غیر معمولی واقعات میں قصورواروں کی کیمیائی نسبندی یعنی نامرد بنانے کا انتظام ہو۔ ویسے عام حالات میں قصورواروں کیلئے 30سال کی قید کی سزا دی جائے ۔ آبروریزی کے معاملات کی سماعت کے لئے پارٹی فاسٹ ٹریک کورٹ کے قیام اور کیس کا نپٹارہ 3 ماہ کے اندر اندر کرنے کیلئے بھی کہے گی۔ ذرائع کے مطابق 23!دسمبر کو گینگ ریپ مخالف مظاہرین سے بات چیت کے دوران سونیا گاندھی نے مندرجہ بالا تجاویز کی یقین دہانی کرائی۔ کانگریس صدر کی 10جن پتھ میں واقع رہائش گاہ پر مظاہرین کے ساتھ میٹنگ میں را ہول گاندھی سمیت پارٹی کے دیگر سینئر لیڈران موجود تھے ۔ میٹنگ میں کانگریس رہنما رینوکا چودھری نے مجرموں کی کیمیائی نسبندی یعنی نامرد بنانے پر زوردیا۔ میٹنگ میں نابالغ کی تعریف کی پھر سے وضاحت کرنے اور اس کی عمر کی حد 18 کے بجائے 15سال کرنے کا مشورہ بھی دیا گیا۔ قابل ذکر ہے کہ دہلی اجتماعی آبروریزی کے ایک ملزم کی عمر 18 سال سے چند ماہ کم ہے اس لئے قانون میں کی نظر میں اسے بچہ تسلیم کیا جا رہا ہے ۔ خیال کیا جاتا ہے کہ سخت قانون بنانے کی پارٹی کو اس کار روائی میں قومی صلاح کار کونسل کو بھی شامل کیا جائے گا۔
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں