خاتون پولیس اہلکاروں کی کمی - جرائم میں اضافہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2012-12-22

خاتون پولیس اہلکاروں کی کمی - جرائم میں اضافہ

شہر اور مضافات میں ایک جانب خواتین کے خلاف ہونے والے جرائم میں اضافہ پولیس کیلئے لمحہ فکر ہے وہیں ممبئی پولیس محکمہ میں ریاستی حکومت کی منظوری کے باوجود 30فیصد خواتین پولیس اہلکاروں کے کوٹہ میں سے 8فیصد کوٹہ کو ہی پر کیا جاسکا ہے ۔ 2سال قبل حکومت نے ممبئی پولیس محکمہ میں خواتین پولیس اہلکاروں کیلئے 30 فیصد کا کوٹہ منظور کیا تھا۔ لیکن 2 سال کا طویل عرصہ گذر جانے ک یباوجود کُل 13 ہزار 500 پو لیس اہلکاروں کی بھرتی کئے جانے کے بجائے محض 3 ہزار 343 خواتین پولیس اہلکاروں کو ہی فورس میں شامل کیا گیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق44,994 پولیس فورس میں مزید10ہزار خاتون پولیس اہلکاروں کو شامل کیا جانا چاہئے تھا لیکن ان خالی اسامیوں پر 10ہزار مرد پولیس اہلکاروں نے قبضہ کر لیا ہے ۔ سرکاری اور غیر سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک کی مختلف ریاستوں کی طرح ممبئی میں بھی خواتین کی عصمت دری، دست درازی، قتل اور مارپیٹ کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے ۔ خواتین پر ہونے والے حالیہ دردناک واقعات کے بعد ممبئی پولیس کمشنر ستیہ پال سنگھ نے ہر پولیس اسٹیشن میں 5خاتون پولیس اہلکاروں کو تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ اس کے علاوہ کمشنر نے زونل ڈپٹی کمشنر کو خواتین کے کیس کی ذاتی اور فوری طورپر جانچ کرنے کا بھی حکم دیا ہے ۔

lesser women police force in mumbai

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں