اعظم گڑھ میں آج یوم حقوقِ اقلیت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2012-12-18

اعظم گڑھ میں آج یوم حقوقِ اقلیت

صبح دس بجے وزراء ریاستی حکومت کی موجودگی میں اعظم گڑھ کے آئی ٹی آئی کالج کے گراونڈ میں اقلیتی طبقہ کی ہائی اسکول پاس طالبات کو بطور عطیہ 30ہزار روپئے دیاجائے گا۔ آج صبح آئی ٹی آئی میدان کا معائنہ ضلع اقلیتی فلاح وبہبود افسر لال من نے کیا۔ انہوں نے اس اسکیم کے تحت جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ حکومت اترپردیش کی جانب سے ہائی اسکول پاس مسلم طالبات کیلئے "ہماری بیٹی اس کا کل " اسکیم کے تحت بطور عطیہ 30ہزار روپئے دینے کا اعلان کیا گیا تھا جس میں ہائی اسکول پاس طالبات نے جن کی آمدنی 36ہزار تک سالانہ ہے درخواست دی جسے عملی جامہ پہنانے کیلئے "یوم حقوق اقلیت" کے موقع پر منعقدہ تقریب میں طالبات کو چیک سے نوازا جائے گا۔

minorities rights day azamgarh

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں