ممبئی - پتنگ مانجھا تیز رفتار ٹرین کو روک سکتا ہے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2012-12-19

ممبئی - پتنگ مانجھا تیز رفتار ٹرین کو روک سکتا ہے

کیا آپ جانتے ہیں کہ ممبئی کی دوسری لائف لائن کا درجہ رکھن یوالی 36 لاکھ مسافروں کو ڈھونے والی لوکل ٹرینیں اگر پتنگ کے مانجھے سے چھوجائیں تو ٹرینوں کو بریک لگ سکتا ہے ۔ جی ہاں ! کچھ ایسا ہی ہے کیونکہ مانجھے میں سیسہ اور دھات کی آمیزش ہوتی ہے جس کے مس ہوتے ہی شارٹ سرکٹ سے ٹرینیں ٹھپ پڑجاتی ہیں ۔ ریلوئے انتظامیہ کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق اسی سال 15!جنوری کو ایک ایسا ہی واقعہ رونما ہوا تھا جب پتنگ کی ڈور ہیڈ وائر میں چھوجانے سے جو گیشوری اور گوریگاؤں کے درمیان ٹرین رک گئی تھی اور ڈاؤن لائن پر کافی دیر تک ٹرینوں کی آمدورفت متاثر رہی۔ اسی سبب ویسٹرن ریلوئے انتظامیہ نے آر پی ایف کی مدد سے ایسے جھوپڑپٹی علاقے جو ریلوئے پٹری کے قریب ہیں کے خلاف خصوصی مہم شروع کی ہے جہاں بچوں اور ان کے والدین کو سمجھایا جا رہا ہے کہ وہ پٹریوں پر پتنگ بازی سے گریز کریں ۔

kites flying may be dangerous for electric trains

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں