لکھنؤ میں سرکاری ملازمین کا پرتشدد مظاہرہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2012-12-21

لکھنؤ میں سرکاری ملازمین کا پرتشدد مظاہرہ

آئینی ترمیمی بل سے ناراض ریزرویشن مخالف ملازمین نے جمعرات 20/دسمبر کو لکھنؤ میں بی۔جے۔پی کے صدر دفتر کے پاس احتجاجی مظاہرہ کیا اور دفتر میں گندے انڈے ، ٹماٹر ، آلو بیگن پھینکے۔ ریاستی حکومت کے بیشتر دفاتر میں اس احتجاجی تحریک کے آٹھویں دن بھی کام کاج بند رہا۔
ترقی میں ریزرویشن دئے جانے کی مخالفت کرنے والی تنظیموں نے بل کو ملازمین کے مستقبل کے لیے خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یہ بل جون 1995 سے نافذ کیا جائے گا تو 17 سال پہلے سے ملازمین کی ترجیحی فہرست بدل جائے گی اور درج فہرست ذات و قبائل کے 15 سے 20 سال جونئر ملازمین کو مزید ترقی دیتے ہوئے اپنے سینئر ملازمین کا باس بنا دیا جائے گا۔

lucknow govt employees protest against reservation in increment

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں