کرلا میونسپل ہسپتال کا سنگ بنیاد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2012-12-26

کرلا میونسپل ہسپتال کا سنگ بنیاد

ممبئی کے مضافاتی علاقے کرلا کے بیل بازار میں جدید سہولیات سے آراستہ سرکاری ہسپتال کا سنگ بنیاد مہارشٹرا کے وزیر اعلیٰ پرتھوی راج چوہان نے رکھا اور اس ہسپتال کی تعمیر کو کرلا کے عوام کی دیرینہ خواہش کی تکمیل کے ساتھ ساتھ وزیر اقلیتی بہبود محمد عارف نسیم خان کی مسلسل جدوجہد کا ثمرہ قرار دیا۔
کرلا ویسٹ بیل بازار کے قریب 50 بستروں والا یہ ہسپتال (زچہ خانہ) قریب 14 ہزار مربع فیٹ کے قطعہ اراضی پر تعمیر ہو رہا ہے اور توقع ہے کہ ایک سال کی مدت میں عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اس ہسپتال کے قیام کے لیے اقلیتی امور کے وزیر محمد عارف نسیم خان نے 2008 سے جدوجہد شروع کی تھی اور اس سلسلے میں انہوں نے خود کارپوریشن جا کر اور اپنے دفتر میں بھی کئی میٹنگوں کا انعقاد کروایا تھا۔ شیوسینا اور بی۔جے۔پی کی سخت مخالفت کے باوجود بالآخر وہ اس اسپتال کو منظوری دلانے میں کامیاب ہو گئے۔

Kurla municipal hospital stone laid ceremony

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں