پارلیمنٹ میں جاوید اختر کا متنازعہ بیان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2012-12-16

پارلیمنٹ میں جاوید اختر کا متنازعہ بیان

گذشتہ دنوں راجیہ سبھا کے اجلاس کے دوران جب اردو کے تعلق سے راجیہ سبھا کے ایک رکن چودھری منور سلیم نے چند نکات اٹھائے تو رکن راجیہ سبھا جاوید اختر نے اسے فضول قرار دے دیا۔
دیوبند کے ایک اجلاس میں اس موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے نامور عالم دین اور ماہنامہ ترجمان دیوبند کے مدیر مولانا ندیم الواجدی نے جاویڈ اختر کے اس غیرذمہ دارانہ رویہ پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اردو ایک عالمگیر زبان بن چکی ہے جس کی شیرنی اور جامعیت کا اعتراف غیر مسلم حضرات نے بھی کیا ہے۔
معروف انشا پرداز پروفیسر حکیم حامد حسین نے اردو کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اردو وہ زبان ہے جو گفتگو کے ذریعے دشمنوں کو بھی اپنا گرویدہ بنا لیتی ہے اور اس کی حلاوت ، چاشنی اور حسن انداز ہر جگہ اپنی منفرد چھاپ چھوڑتی ہے۔
راجیہ سبھا میں رونما ہونے والے حالیہ واقعہ نے جہاں جاوید اختر کے توہین آمیز جملے نے اردو کو شرمسار کیا ہے وہیں بی۔جے۔پی کے کارکنان مختار عباس نقوی ، ارون جیٹلی اور منور سلیم کا قد بھی اردو والوں کی نظر میں بلند کیا ہے جنہوں نے فراخ دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اردو دوستی کا بین ثبوت پیش کیا ہے جو قابل ستائش ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں