دہلی میں تعلیمی اجلاس - کپل سبل اور جسٹس احمدی کا خطاب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2012-12-16

دہلی میں تعلیمی اجلاس - کپل سبل اور جسٹس احمدی کا خطاب

نئی دہلی۔ حرمین ایجوکیشنل سوسائیٹی اور گورنمنٹ اسکولز ٹیچرز اسوسی ایشن کے زیر اہتمام دہلی اردو اکادمی کے اشتراک سے معروف تعلیمی کارکن "فاروق احمد" کی یاد میں ہندی بھون میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
مرکزی وزیر مواصلات کپل سبل ، ہندوستان کے سابق چیف جسٹس ای۔احمد ، دہلی اقلیتی کمیشن کے سربراہ صفدر ایچ خان اور ایڈیشنل پولیس کمشنر سنٹرل ڈسٹرکٹ دیوش سری واستو نے بطور مہمان خصوصی تقریب میں شرکت کی۔
تقریب میں دہلی کے 42 سرکاری اسکولوں کے طلبا و طالبات کو انعامات سے نوازا گیا۔

پروگرام کے انعقاد پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی وزیر کپل سبل نے کہا کہ اس طرح کی تقاریب سے طلبا کو تو حوصلہ ملتا ہی ہے اور ہمیں بھی یہ جاننے اور دیکھنے کا موقع ملتا ہے کہ طلبا و طالبات کن کن صلاحیتوں کے مالک ہیں؟
جسٹس احمدی نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں بہت سے میدانوں میں کام ہو رہے ہیں لیکن وقت کا تقاضا ہے کہ تعلیمی میدان میں زیادہ کام کیا جائے۔ انسان کی زندگی صرف تعلیم کے ذریعے کامیاب ہو سکتی ہے۔ جب تک ہم اپنے بچوں کو تعلیم نہیں دیں گے تب تک ہم ترقی نہیں کر سکتے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں