بدایوں - مسلمان اقتدار میں شریک ہوں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2012-12-16

بدایوں - مسلمان اقتدار میں شریک ہوں

یو۔این۔آئی
بدایوں [Badaun] (بریلی ، اترپردیش) کے اسلامیہ انٹرکالج ایک پرہجوم کانفرنس بعنوان "ہندوستانی مسلمانوں کے مسائل سیاسی تناظر میں" منعقد کی گئی۔ جس کا اہتمام عثمانیہ ایجوکیشنل سوسائیٹی اور آل انڈیا ملی کونسل نے مشترکہ طور پر کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بابری مسجد بازیابی تحریک کے سربراہ ایڈوکیٹ ظفریاب جیلانی نے مسلمانوں کو تحفظات فراہم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کا مطالبہ کیا۔
کانفرنس کے روح رواں مولانا یاسین عثمانی نے صدارتی خطبے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آزادی کے بعد سیاسی سماجی تعلیمی اور معاشی اعتبار سے مسلمانوں کو جو زبردست نقصان پہنچا ہے ، اس کا ایک سبب سیاست اور اقتدار سے دوری ہے۔ جبکہ مسلمانوں کو اپنے مسائل حل کرنے کے لیے سیاسی راستہ ہی اختیار کرنا چاہیے۔

بدایوں کے رکن پارلیمان دھرمیندر یادو نے کہا کہ مسلمانوں کو اس بات پر محاسبہ کرنا چاہیے کہ آزادی کے 65 برس بعد مسلمانوں میں جو تعلیمی ، اقتصادی اور سماجی تنزلی آئی ہے اس کے لیے کون سی طاقتیں ذمہ دار ہیں؟ مسلمانوں کو میٹھی باتیں کرنے والوں کے بجائے عملی اقدامات کرنے والے سیاستدانوں کا ساتھ دینا چاہیے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں