صدر جمہوریہ ہند پرنب مکھرجی اپنے ارکان خاندان کے ہمراہ جنوبی ہند کے 8روزہ دورہ پر آج شام حیدرآباد پہنچے ۔ بیگم پیٹ ایرپورٹ پر صدر جمہوریہ ہند کا استقبال گورنر آندھراپردیش ای ایس ایل نرسمہن، چیف منسٹر این کرن کمار ریڈی، مئیر گریٹر حیدرآباد جناب محمد ماجدحسین نے کیا۔ صدرجمہوریہ ہندوستانی فضائیہ کے خصوصی طیارہ کے ذریعہ حیدرآباد کے بیگم پیٹ ایرپورٹ پر شام 5:25بجے پہنچے ۔ صدر جمہوریہ کی حیثیت سے دوسری مرتبہ حیدرآباد میں آمد کے پیش نظر نہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ بعدازاں صدر جمہوریہ نے ایرپورٹ پر استقبالیہ لاونج میں ان کے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ تقریب میں مرکزی و ریاستی وزراء اور کانگریس قائدین سے ملاقات کی۔ پرنب مکھرجی 27دسمبر کو تلگو تروپتی میں عالمی تلگو کانفرنس کا افتتاح انجام دیں گے ۔ 28!دسمبر کو صدر جمہوریہ چینائی روانہ ہوں گے اور تقریباً5بجے شام حیدرآباد واپس ہوں گے ۔
2012-12-27
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں