نیپال کی ممکنہ مدد جاری رکھنے کا عزم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2012-12-27

نیپال کی ممکنہ مدد جاری رکھنے کا عزم

نیپال کے ساتھ ہندوستان کے گہرے تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے آج کہا ہے کہ نئی دہلی اپنے پڑوسی ملک کو سماجی، معاشی ترقی میں ممکنہ مدد کرے گا۔ راشٹراپتی بھون میں اپنے نیپالی منصب رام برن یادو کا خیر مقدم کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہاکہ نیپال کی مستحکم، سیکولر، جمہوری ملک کی حیثیت سے ہندوستان کے مفاد میں ہے ۔ پرنب مکرجی نے کہاکہ ہندوستان کے عوام نیپال کو بہترین دوست تصور کرتے ہیں اور ہند۔ پاک تعلقات کیلئے اس کی دیرینہ حمایت کی قدر کرتے ہیں ۔ راشٹراپتی بھون کے ترجمان نے پریس ریلیز میں صدرجمہوریہ کے حوالے سے کہاکہ ہندوستان نیپال کے ساتھ ہر شعبہ میں باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کو سب سے زیادہ ترجیح دیتا ہے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں