کل کر لوں گا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2012-12-21

کل کر لوں گا

امام عبدالرحمٰن الجوزی رحمۃ اللہ علیہ اپنی مشہور کتاب "منہاج القاصدین" میں لکھتے ہیں :
آئیندہ پر ٹالنے والے بالعموم ہلاک ہوتے ہیں کیونکہ وہ ایک ہی جیسی دو چیزوں میں فرق کر جاتے ہیں۔ آئیندہ پر ٹالنے والے کی مثال اس آدمی کی سی ہے جسے ایک درخت اکھاڑنے کی ضرورت ہو۔ وہ دیکھے کہ درخت بہت مضبوط ہے ، شدید مشقت سے اکھڑے گا تو وہ کہے کہ میں ایک سال بعد اس کو اکھاڑنے کے لیے آؤں گا۔ وہ نہیں جانتا کہ درخت جتنی مدت باقی رہے گا ، مضبوط ہوتا جائے گا اور خود آدمی کی جتنی عمر لمبی ہوتی جائے گی ، وہ خود کمزور ہوتا جائے گا۔ جب وہ طاقتور ہونے کے باوجود درخت کی کمزوری کی حالت میں اسے نہیں اکھاڑ سکتا تو جب وہ خود کمزور ہو جائے گا اور درخت مزید طاقتور ، تو پھر اس پر کیسے غالب آ سکے گا؟

یہ تساہل ، سست روی ، تاخیر اور "پھر کبھی" ہمارے دشمن ہیں۔ یہ ہمارے مستقبل کے لیے انتہائی تباہ کن ہیں۔ یہ نشہ آور چیزوں سے زیادہ نقصان دہ ہیں۔
جو شخص نشہ کرتا ہے وہ معاشرے سے کافی حد تک کٹ جاتا ہے مگر تساہل اور سست روی کا شکار فرد معاشرے میں شامل رہ کر معاشرے کے لیے نقصان دہ ہوتا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں