آئی۔این۔این
سیاست دانوں کے علاوہ عوام کی بھی یہی رائے سامنے آئی ہے کہ گجرات کی ترقی کا نریندر مودی کا دعویٰ جھوٹا ہے۔ مقامی تاجروں نے بیان دیا ہے کہ انہوں نے حکومت کی مدد کے بغیر اپنی محنت سے ترقی کی ہے۔ مودی نے مسلمانوں کے لیے کچھ بھی نہیں کیا بلکہ قدم قدم پر ان کے ساتھ تعصب روا رکھا گیا ہے۔ مقامی تاجروں نے شدت کے ساتھ اس بات کو دہرایا کہ ان کے اپنے پیروں پر کھڑا ہونے ونیز اپنے کاروبار میں ترقی کے پس پشت حکومت کا کوئی عمل دخل نہیں ہے۔
راہل گاندھی نے مودی پر "غصہ کی سیاست" کا الزام لگاتے ہوئے اور انہیں اس سے باز رہنے کی صلاح دیتے ہوئے کہا ہے کہ دراصل مودی کی "ترقی" کا جب بھانڈا پھوٹتا ہے تو انہیں بہت غصہ آتا ہے۔
گجرات کے سیکولر رائے دہندگان الیکشن کے بہتر نتائج کی امید میں نئے دور کی شروعات کا انتظار کر رہے ہیں۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں