شک کی بیماری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2012-12-19

شک کی بیماری

شک سے انسانی کی زندگی جہنم بن جاتی ہے، اہم چیز پیار و محبت جیسا پاکیزہ جذبہ ہے ، انسان ایکدوسرے سے محبت کرے، اس محبت میں خلوص، اور جذبہ ہمدردی بھی ہونا ضروی ہے، محبت عجز اور انکساری کا نام ہے، شگفتی اور شیریں بیانی کا نام ہے، ورنہ باتوں کا بھی زخم لگتے دیر نہیں لگتی منہ سے نکلی ہوئی ہر بات کے بھی پر ہوتی ہیں۔
بعض خواتین ہر بات پر اپنے شوہر پر شک کرتی ہیں یہ ایک خراب بیماری ہے جسکا نتیجہ بہرحال غلط نکلتا ہے۔اور ایسی ہی باتوں سے تکرار کی نوبت آجاتی ہے۔ بلاوجہ شک کرنا بھی بعض عورتوں میں بیماری جیسی شکل اختیار کرجاتی ہے۔اور یہ بیماری سے بیویاں اپنے شوہروں کی نظروں سے گرجاتی ہیں۔ اچھا یہ ہے کہ خفیہ باتوں پر غیر ضروری تجسس کے ساتھ کان دھرا ہی نہ جائے، اور اعتماد کی فضا بنا کر رکھی جائے تب نہ شک کا جرثومہ قریب آئے ، نہ اعتماد ختم ہوگا اور نہ ہی زندگی جہنم بنے گی۔ہر عورت کی خواہش ہوتی ہے کہ شوہر اسکا ہوکر بنا رہے، شک کی بیماری سے کبھی آپ شوہر کو اپنا نہیں بناکستے ، بلکہ خود ہی کی زندگی جہنم بنالیتے ہیں۔

disease of doubtfulness

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں