دہلی میں کھلے عام شراب کی فروخت سے شہر کا ماحول خراب ہوتا جا رہا ہے ۔ حالیہ دنوں میں دہلی میں پیش آئے اجتماعی عصمت دری کے ملزمین کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ شراب کے نشہ میں تھے ۔ گذشتہ روز بھی شراب کے نشہ میں مدہوش ڈی ٹی سی بی کے کنڈکٹر نے ایک لڑکی کے ساتھ چھیڑخوانی کی۔ دہلی اسمبلی کے گذشتہ بجٹ اجلاس میں قانون و انتظام کی بدحال صورتحال پر بحث کے دوران کئی اراکین اسمبلی نے حکومت کی اکسائز پالیسیوں پر اعتراض کرتے ہوئے کہا تھا کہ شہر میں جس تیزی کے ساتھ شراب فروخت کی جا رہی ہے اور نئے نئے مے خانے قائم ہورہے ہیں انہیں دیکھتے ہوئے جرائم میں اضافہ ہونا لازمی ہے ۔ دہلی حکومت نے شراب کی فروخت سے گذشتہ مالی سال 2011-12ء میں 2300 کروڑروپئے کے ہدف کے مقابلے 2533کروڑروپئے کی آمدنی کی تھی۔ رواں مالی سال 2012-13 میں اس مد میں کمائی کیلئے 3ہزار کروڑروپئے کا ہدف طئے کیا گیا ہے ۔ ایکسائز ڈپارٹمنٹ کے اعدادوشمار کے مطابق 31!دسمبر 2012ء تک 2050 کروڑروپئے سرکاری خزانہ میں پہنچ جائیں گے ۔ دارالحکومت میں شراب کی فروخت کی رفتار میں کس قدر تیزی کے ساتھ اضافہ ہوا ہے اس کا اندازہ اسی بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ 2000-2001 میں سرکاری خزانے میں اس مد سے محض 560کروڑروپئے جمع ہوئے تھے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دہلی حکومت کے ذریعہ نیا قانون بنانے اور اس کے بعد ریستوران سے ہوٹلوں تک میں شراب پیش کرنے کی چھوٹ دینے کے متعلق نئے احکامات دینے کی وجہہ سے یہ یہاں ہر سال شراب کے فروخت کے نئے نئے ریکارڈ بن رہے ہیں ۔
2012-12-31
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں