چین کی تیز رفتار ٹرین کا آزمائشی سفر کامیاب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2012-12-24

چین کی تیز رفتار ٹرین کا آزمائشی سفر کامیاب

پی۔ٹی۔آئی
چین نے دنیا کی طویل ترین مسافت (2298 کیلومیٹر) تیز رفتار ٹرین کے ذریعے طے کرنے کے سفر کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ اس ٹرین نے کل بیجنگ سے گوانگژ [Guangzhou] تک کا 693 کیلومیٹر کا فاصلہ ڈھائی گھنٹے میں طے کیا۔ ڈائرکٹر جنرل سائنس و تکنالوجی وزارت ریلوے ژو لی [Zhou Li] نے بھی اس ٹرین کا سفر کیا۔
ریلوے عہدیداروں نے کئی محدود اقدامات کیے ہیں تاکہ ٹرین کے سفر کو یقینی طور پر محفوظ بنایا جا سکے۔ متحرک آلات کو نصب کیا جا رہا ہے تاکہ انتہائی ناخوشگوار موسم کے امکانی مسائل کی یکسوئی ہو سکے۔
واضح رہے کہ یہ چین کا طویل ترین تیزرفتار ٹرین نیٹ ورک ہے جس کے ذریعے 20 گھنٹے والے سفر میں اب صرف 8 گھنٹے لگیں گے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں