صدر شام کو ایرانی حمایت پر سنی احتجاج - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2012-12-16

صدر شام کو ایرانی حمایت پر سنی احتجاج

شامی صدر بشار الاسد کو ایران کی جانب سے حمایت حاصل ہوئی ہے۔ جس کے خلاف ملک کے اندر صدائے احتجاج بلند ہونے لگی ہے۔ اس احتجاج میں سب سے بلند آہنگ ایران کے سرکردہ سنی عالم دین مولانا عبدالحمید کا ہے جنہوں نے صدر بشار الاسد کو اقتدار سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے شہر زاہدان کی جامع مسجد میں خطاب کرتے ہوئے تہران حکومت پر زور دیا کہ وہ شام میں بےگناہ لوگوں کے کشت و خون کا سلسلہ بند کرانے اور صدر اسد کو اقتدار سے ہٹانے کے لیے مداخلت کرے۔ ایران اخلاقی طور پر پابند ہے کہ وہ شام میں قیام امن کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔
مولانا عبدالحمید نے اپنی حکومت کی اسد نواز پالیسیوں کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تہران بشارالاسد کو بچانے کی کوشش میں عالمی اور اسلامی سطح پر اپنی ساکھ کو نقصان پہنچا رہا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں