تقریباً دیڑھ دہائی کے وقفے کے بعد بدھ کو اے ئر انڈیا نے آگرہ کیلئے باقاعدہ ہوائی پرواز شروع کر دی۔ دوپہر تقریباً 3:30 بجے دہلی سے چل کر بنارس ہوتے ہوئے پہلی پرواز آگرہ کے کھیریا اے ئرپورٹ پہنچی۔ افتتاحی تقریب میں وزیر برائے مرکزی شہری ہوابازی اجیت سنگھ نے اسے سیاحت کیلئے فائدہ مند قراردیتے ہوئے جلد ہی دہلی سے آگرہ تک ہیلی کاپٹر سرویس شروع کرنے کا بھی وعدہ کیا۔ ساتھ ہی ریاستی حکومت پر ہوائی سرویس کو نظر انداز کرنے کا بھی الزام لگایا۔ اے ئر انڈیا کی پہلی پرواز میں بنارس سے 28مسافروں نے آگرہ تک سفر کیا۔ اس کے بعد 48 مسافروں نے آگرہ سے کھجورا ہو کیلئے پرواز بھری۔ اس سے قبل منعقدہ ایک تقریب میں مرکزی شہری ہوا بازی کے وزیر نے کہاکہ تقریباً18برس بعد اے ئر انڈیا کی فلائٹ آگرہ کیلئے شروع ہوئی ہے ۔ سیاحت کے لحاظ سے یہ بہت اہم ہے ۔ پرواز کی کامیابی پر آگرہ سے ممبئی، راجستھان، گوا وغیرہ کیلئے نئے روٹوں پر بھی پرواز شروع کی جائے گی۔
2012-12-27
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں