بن لادن کو ختم کرنے والی ٹیم کے کمانڈر کی خودکشی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2012-12-27

بن لادن کو ختم کرنے والی ٹیم کے کمانڈر کی خودکشی

افغانستان میں طالبان کے خلاف مہم میں مصروف امریکی فوج کومزید ایک دھکہ لگا جب اس کی چوتھی "سیل ٹیم " کے ایک کمانڈر 42 سالہ جان ڈبلیو پرائس کی نعش دستیاب ہوئی جس میں گولیاں پیوست تھیں ۔ امریکی ذمہ داروں نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا ہے کہ کمانڈر جان پرائس نے خودکشی کی ہے ۔ واضح رہے کہ امریکہ کی خصوصی جنگی مہمات کی 9ٹیموں میں یہ "چوتھی سیل" ٹیم ہے لیکن ان میں چھٹویں سیل ٹیم کو حالیہ عرصہ کے دوران عالمی سطح پر زبردست شہر حاصل ہوئی تھی جب اس ٹیم نے مئی 2011ء کے دوران پاکستانی شہر ایبٹ آباد میں روپوش القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کو پتہ چلاتے ہوئے انہیں ہلاک کر دیا تھا۔ خودکشی کرنے والے اس کمانڈر کا تعلق پنسلوینیا کے پوئس ٹاون سے ہے ۔ کمانڈر پرائس کے پسماندگان میں بیوی اسٹیفائن اور 9 سالہ بیٹی جیلیان شامل ہیں ۔ نفسیاتی الجھن کا شکار کمانڈر جان پرائس جو صوبہ ارزگان میں افغان فورسیس کو ٹریننگ دے رہا تھا کرسمس تہوار سے تین دن قبل ہفتہ کے روز اپنے فوجی کوارٹرز میں خود پر بندوق چلاتے ہوئے یہ انتہائی اقدام کیا۔ کمانڈر پرائس گذشتہ 23 سال سے فوج سے وابستہ تھے اور جزائر نافورک کے قریب ورجینیا کے لٹل کریک بحری و بری اڈے پر بھی تعینات تھے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں