میں جانتا ہوں کہ دنیا کب ختم ہوگی۔ پوٹین - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2012-12-22

میں جانتا ہوں کہ دنیا کب ختم ہوگی۔ پوٹین

دبئی۔21ڈسمبر۔آئی۔این۔
مایا تہذیب کے مطابق 21 ڈسمبر کو دنیا نے ختم ہونا تھا، لیکن وہ تو وقوع پذیر نہیں ہوا، البتہ دلچسپ بات یہ ہے کہ روس کے صدر پوٹین کا کہنا ہے کہ وہ اس بات سے باخبر ہیں کہ دنیا کب ختم ہونے والی ہے۔ولادیمر پوٹین نے کہا دنیا کہ ختم ہونے میں ابھی ساڑھے چار ارب سال باقی ہیں۔ اور وضاحت انہوں اسطرح سے کی کہ سورج کے چکمنے کی مدت سات یا چودہ ارب سال ہے۔ اور اسکی مدت کا نصف ابھی تک گذرچکا ہے۔ اس حساب سے ساڑھے 4 ارب سال بعد سورج انہتا ئی چھوٹے فلکی جسم میں تبدیل ہوجائیگا۔ پوتین نے کہا دنیا تو ختم ہوکر رہے گی۔
پوٹین کیا کہتے ہیں یہ تو وہی جانے، البتہ اللہ رب العزت جب چاہے اسی وقت دنیا ختم ہوگی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں