بیوی نے دیور کے ساتھ مل کر شوہر کا قتل کر دیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2012-12-18

بیوی نے دیور کے ساتھ مل کر شوہر کا قتل کر دیا

کلیان۔17 ڈسمبر۔(آئی۔این) کلیان میں پیش آئے ایک بے رحمانہ و بے شرمانہ واقعہ میں شریک حیا ت نے دیور کے ساتھ ملکر مجازی خدا کو ہی قتل کرڈالا۔اور لاش کو جھاڑیوں میں پھینک دیا۔بعد میں مگر مچھ کے آنسو روتے ہوئے بیوی نے خود پولیس میں گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی۔تفتیش کے بعد پتہ چلا کہ اسکا قتل کسی اور نے نہیں بلکہ اسکے نصف نے ہی کیا ہے۔ بعد میں پولیس نے مقتول کی بیوی اور دیور کو گرفتار کرلیا۔
ٹٹوالا کے پولیس انسپکٹر نے میڈیا کو بتایا کہ 12 ڈسمبر کو ایک لاش مسخ شدہ حالت میں ملی تھی ، پولیس نے شکایت کنندہ خاتون کو بلاکر لاش کی شناخت کروائی تو اس نے پہچاننے سے انکار کردیا تھا، لیکن دوسرے دن کچھ لوگوں نے اس کی لاش کی شناخت کرلی، پولیس نے شک کی بنیاد پر مقتول کی بیوی عطیہ خاتوں کو گرفتارکرلیا تھا، بعد میں اس نے اقبال جرم کرلیا کہ دیور پرویز دھراور اس نے خود یہ ناپاک فعل انجام دیا ہے


Wife Kills husband

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں