ناگپور ٹسٹ میں ہندوستان کی شرمناک شکست ۔ 28 سال بعد انگلینڈ سرخرو - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2012-12-18

ناگپور ٹسٹ میں ہندوستان کی شرمناک شکست ۔ 28 سال بعد انگلینڈ سرخرو

ناگپور:17 ڈسمبر-(ایس۔این) ناگپور ٹست ٹراٹ اور بیل کی مہارت اور کوک کی مایہ ناز بلے بازی کے باعث ڈرا رہا اور ٹیم انڈیا 28 سال بعد ناکام و نامراد رہتے ہوئے اپنے سابق ریکارڈ کو برقرار رکھنے میں ناکام رہی۔جیسا کہ پہلا ٹسٹ جیتنے کے بعد ، دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ میں پچھڑنا پڑا اور آخری ٹسٹ میں ڈرا کے نتیجے نے انگلش تیم کو 28 سال بعد ہند کے سرزمین پر ٹسٹ سیریر میں کامیابھی دلائی اس سے پہلے 28 سال قبل ڈیوڈ گار کی قیادت میں انگلش ٹیم نے ہند کو خود اسی کی سرزمین پر شکست دی تھی۔
یہ سیریز ہارنے کے بعد ایک طرف تو دھونی کے کپتانی پر سوال اٹھنے لگے ہیں تود وسری طرف انکے بعض حیرت انگیز فیصلوں سے ماہرین حیران و پریشان رہ گئے۔جیسا کہ انہوں نے چار اسپنرز کو کھلانا چاہا، جبکہ انگلش ٹیم کے فاسٹ بولرز اس اہم ٹسٹ میں چھائے رہے۔سچن کی فلاپ بیٹنگ بھی بہت سوں کے لئے سوالیہ نشان رہی۔
بہرحا ل اس سیریز کے فوری بعد، پاکستان کے ساتھ 3 ایکروزہ اور 2 ٹی ٹیونٹیز طئے ہیں، دیکھنا یہ ہے کہ ٹیم دھونی روایتی حریف کے ساتھ اپنی دگرگوں ٹیم کے ساتھ کیسے مقابلہ کرتی ہے۔


28 years after India's humiliating defeat in Nagpur test

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں