والدین سے انٹر ویو لینے والے اسکولز کے خلاف کاروائی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2012-12-18

والدین سے انٹر ویو لینے والے اسکولز کے خلاف کاروائی

ناگپور۔17 ڈسمبر-(آئی ۔ این) مہاراشٹرا کے ریاستی اسمبلی میں وزیر تعلیم راجندر ورڈا نے کہا کہ ایسے کسی بھی اسکول کے خلاف سخت سے سخت کاروائی ہوگی جو کہ والدین کا انٹرویو لیکر بچوں کو اڈمیشن دیتے ہیں۔ایسی کسی بھی شکایت پر ان پر 25 ہزار تا 50 ہزار جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
واضح ہو کہ درجہ 4 تک لازمی تعلیم کا قانون یکم اپریل سے سارے ملک میں نافذ ہوچکا ہے، ایسے میں کوئی بھی اسکول کسی بھی کریٹیریا کے تحت کسی بھی بچے کو اپنے اسکول میں ایڈمیشن کےلئے یہ قانوں نہیں رکھ سکتا کہ والدین بھی پڑھے لکھے ہوں، اور نہ وہ کوئی انٹرویو لینے کا مجاز ہے۔


Penalties for Schools on parents Interviews

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں