شہر کے اطراف رہنے والوں کو پیٹ کے کینسر کا خطرہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2012-12-18

شہر کے اطراف رہنے والوں کو پیٹ کے کینسر کا خطرہ

حیدرآباد-17 ڈسمبر۔ (ایس۔این) حیدرآبادی شہر ایک طرف تو بین الاقوامی یا قومی سطح کے کسی بھی پروگرام کرنے کا موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا ۔ہندوستان میں دواووں کی تیاری میں حیدرآباد کو پہلا مقام حاصل ہے، حال میں ہوئی ایک کانفرنس میں ریاستی حکومت نے فخر سے کہا تھا کہ ہمارے شہر میں بڑے پیمانے پر دوائیں تیار کی جاتیں ہیں، لیکن خاک ہو ایسی دواووں کی تیاری کے پہلے مقام پر جہاں یہی چیز معصوم اور غریب عوام کے صحت کی دشمن بنی ہوئی ہے۔ اور یہ مقام حاصل کرنے کے لئے ہم نے غریب عوام کی صحتوں کی بھاری قیمت چکائی ہے۔
ایک سوالیہ نشان یہ ہے کہ ایک طرف تو شہر حیدرآباد مانو کہ ملک کی ایک تہائی دوائیں تیار کرنے کا دعویٰ کرتی ہے، تو دوسری طرف اس دعویٰ کی وجہ سے میدک کے قریب جنارم منڈل میں دومو گوڑہ نامی ایک گاووں کے لوگ ان ادویات کی تیاری کی وجہ سے پھیلنے والی آلودگی کا شکار ہیں جہاں پیٹ کے کینسر اور بار بار قئے آنے جیسے امراض عام ہیں۔ارباب مجاز کو چاہئے کہ وہ ایسے بھیانک واقعات کی روک تھام کے لئے سخت اقدامات اٹھائے


Stomach cancer risk in Sub-Urban Areas

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں