میانمار میں طیارہ کا حادثہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2012-12-27

میانمار میں طیارہ کا حادثہ

میانمار میں ہنگامی لینڈنگ کے دوران ایک طیارہ حادثہ کا شکارہو گیا۔ جس کے نتیجہ میں دو افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے ہیں ۔ حکام کے مطابق اس طیارہ میں 65 افراد سوار تھے اور اسے مشرقی ریاست شان میں ہنگامی طورپر اتارا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ بیہموایرپورٹ سے دو میل کے فاصلے پر اس فوکر طیارے کے ایک انجن میں آگ لگ گئی۔ جس کے بعد پائلٹ نے طیارہ کو چاول کے کھیتوں میں ہنگامی طورپر اتاردیا۔ بتایا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک 11سالہ بچہ شامل ہے جب کہ دوسرا شخص زمین پر موجود موٹر سائیکل سوار تھا جو ہنگامی لینڈنگ کے دوران جہاز کی زد میں آ گیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں