اوباما خطرناک ہتھیاروں پر پابندی کے حامی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2012-12-20

اوباما خطرناک ہتھیاروں پر پابندی کے حامی

اوباما خطرناک ہتھیاروں پر پابندی کے حامی۔اسلحہ کے غیر قانونی فروخت پر پابندی کے حامی

واشنگٹن۔19 ڈسمبر۔ (اے۔این) امریکی صدر بارک اوباما ڈرون حملوں میں استعمال ہونے والے خطرناک ہتھیارو ں پر پابندی کے لئے ایک قانون وضع کرنے کے بل کی حمایت کر رہے ہیں۔وہ ایسے کسی بھی قانون کی حمایت کرینگے جس سے بندوقوں کی خرید و فروخت کے ضابطوں کے نقائص دور ہوں۔

وائیٹ ہاوس کے ترجمان جے کارنی کے مطابق امریکی صدر زیادہ تعداد میں گولیاں رکھنے والے میگزینس پر پابندی کے ساتھ ساتھ اس سسلے میں تمام کمزور قانونی پہلووں کے تدارک پر بھی سوچ رہے ہیں۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہ تمام خیالات اس وقت سامنے آرہے ہیں جب امریکہ میں چند روز قبل ایک امریکی جنونی نے 27 افراد بشمول بچوں کو موت کےگھات اتارا تھا۔یہ بات بھی واضح ہے کہ دنیا میں ہونے والے مختلف کیمیائی ، نئیوکلئر اور خطرناک ہتھیار کا استعمال بھی امریکہ بشوق مسلم ممالک ، عراق، افغانستان اور پاکستان میں کرتا ہے، لیکن جب کبھی بھی نہ صدر اوبا کو ، اقوام متحدہ کو اور نہ کسی یوروپی امن پسند کو ایسے ہتھیاروں کے بارے میں خیال آیا کہ یہ خطرناک ہوسکتے ہیں۔ یہ امن پسندی کے ڈبل اسٹانڈرڈز متصور ہوسکتے ہیں۔

Obama supports a ban on dangerous weapons

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں