گجرات الیکشن: 70 فیصد پولنگ ، پر تشدد واقعات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2012-12-18

گجرات الیکشن: 70 فیصد پولنگ ، پر تشدد واقعات

احمدباد۔16 ڈسمبر۔ (آئی ۔ این) گجرات میں دوسرے مرحلہ کی پولنگ 70 فی صد مکمل ہوچکی ہے، جہاں پرتشدد واقعات بھی دیکھنے میں آئے۔ البتہ مجموعی طور پر الیکشن پر امن رہا۔نتائج 20 ڈسمبر کو ظاہر کئے جائینگے۔
دوران الکشن ایک ناخوشگوار واقعہ اس وقت پیش آیا جب بی جے پی کے ایم ایل پر پتھراو کیا گیا، باور کیا جاتا ہے کہ وہی اصل اس واقعہ کے محرک اور ملوث ہیں۔ اس واقعہ میں انکے سر پرچوٹیں آئی ہیں۔بعد میں انکے باڈی گارڈ کی فائرنگ میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس یہ تحقیق کر رہی ہے کہ آیا انکے باڈی گارڈ نے فائرنگ کی یا جیٹھا نے خود یہ فائرنگ کی۔
یاد رہے کہ اصلا یہ مسلم اکثریتی علاقہ ہے، جہاں جیٹھا پولنگ بوتھ میں تھس کر بیٹھ گئے جس سے ووٹنگ میں سست روی واقعی ہوئی، سیکوریٹی فورسس اور پولیس کو یہاں تعینات کردیا گیا ہے۔
ایک اور ناخوشگوار واقعہ گچھ انجار میں بھی پیش آیا جہاں بی جے کے بعض ارکان رضاکارانہ تعاون کے بہانے دوسروں کو بی جے پی ووٹ ڈالنے پر اکسارہے تھے۔
واضح رہے کہ یہ وہی علاقہ ہے جہاں سے 6 بسیں 15 ڈسمبر کو اجمیر کو روانہ ہوئی تھیں۔


Gujarat Elections: 70 percent polling

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں