بیگم پیٹ ایر پورٹ پر حادثہ ۔ دو طیارے جل کر خاکستر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2012-12-18

بیگم پیٹ ایر پورٹ پر حادثہ ۔ دو طیارے جل کر خاکستر

حیدرآباد۔17 ڈسمبر۔ (ایس۔این) بیگم پیٹ ایر پورٹ آج اس وقت مہیب آگ کی لپیٹ میں آگیا جب وہاں آج رات بھیانک آگ میں دو طیارے جل کر خاکستر ہوگئے۔انا فانا فائربرییگیڈ کا عملہ پہنچا تب تک 2 طیارے جل کر تبا ہ ہوگئے تھے، اور کروڑوں روپے مالیتی طیاروں کے پرزے بھی تلف ہوچکے تھے۔
واضح رہے کہ آگ طیارے میں موجود ایندھن کے سبب لگی، اور زور دار دھماکے سنائی دینے لگے۔ جس سے سارے علاقے میں خوف و دہشت کا سا ماحول بن گیا تھا۔ پولیس اور سیکوریٹی عہدیدار وں نے عوام کو گھرو ں ہی میں رہنے کی تلقین کی تھی تاکہ دھوئیں اور دوسرے نقصانات سے بچاجاسکتے۔آتش فرو عملہ نے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی لیکن صبح کی اولین ساعتوں تک بھی ی کوشش ثمر اور نہیں ہوئی تھی۔ ایر فورسس اور سیکوریٹی حیدرآباد کے اعلی عہدیدار اس آگ بچاو مہم کی نگرانی کر رہے تھے۔
مرکزی حکومت آندھرا پردیش کو تقسیم نہیں کرسکتی

2 aircraft burned Begum pet airport

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں