جمعرات کو بنک بند - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2012-12-20

جمعرات کو بنک بند

حیدرآباد-19 ڈسمبر۔(ایس۔این)
آل انڈیا بینک آفیسرس اسوسی ایشن سے ملحقہ تمام یونیوں کے ارکان نے جمعرات کو بطور احتجاج بنکس بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

حکومت کی جانب سے بینکنگ لاترمیمی بل پیش کرنے کے خلاف یہ احتجاج کیا جارہا ہے۔اس قانون کے تحت قرضہ جات سے کوتاہی برتنے والے کارپوریٹ اداروں کے ساتھ نرمی برت کر انہیں تحفظ فراہم کیا جارہا ہے۔

اسوسی ایشن کےجنرل سکریٹری وی انیل کمار نے بتایاکہ اس ترمیمی بل کےنتیجہ میں عوامی شعبہ کے بینک خانگی اور کارپوریٹ مفادات حاصلہ کا شکار ہوجائینگے۔، انہوں نے مزید کہا کہ اس فیصلے سے بینکوں میں ایف ڈی آئی کی اجازت فراہم ہوجائیگی۔

انہوں نے کہا کہ بینکوں کے انظما م کا مقصد دراصل قومیائے بینکوں کا حقیقی مقصد ختم کرنا ہے، حالانکہ ہمیں انضمام کے بجائے مزید شاخیں قائم کرنے کی ضرورت ہے اور اسکے ذریعہ عوام کو سہولت بہم فراہم ہو۔


banks closed on thursday 20th december

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں