بنگلہ دیش : تجارتی تعلقات پر ہند سے ناراض - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2012-12-18

بنگلہ دیش : تجارتی تعلقات پر ہند سے ناراض

نئی دہلی۔17 ڈسمبر۔(ایس۔این) بنگلہ دیش نے آج ہندوستان سے ناراضگی کا اظہار کیا ہے کہ اسے سیکوریٹی معاملوں میں پاکستان کے ساتھ رکھا گیا ہے۔جس پر وہ برہم ہے۔ اور یہی وجہ ہے کہ بنگلہ دیشی تجارت ہند میں مستحکم نہی ہوپارہی ہے۔جبکہ ڈھاکہ ہندوستانی مصنوعات سے پر ہے۔لہذا اب وقت آگیا ہے کہ ہندوستانی حکام سے ربط پیدا کیا جائے۔بنگلہ دیشی ہائی کمشنر برائے ہند طارق احمد کا کہنا ہے کہ اصل مسئلہ بنکی معاملات میں ہوتاہے۔
انہوں نے کہا کہ جب وہ ڈھاکہ جائیں تب وہاں سیکڑوں ہندوستانی برانڈڈ چیزیں پاتے ہیں جبکہ ہندستان میں بنگالی برانڈڈ مصنوعات کمیاب ہیں۔آر بی ائی ہماری درخواستوں پر غور نہیں کرتی اور وہ ہمیں بھی پاکستان کی طرح ہوا بناکر سیکوریٹی کے لئے مسئلہ سمجھتی ہے۔ موصوف ساوتھ ایشین اکنامک انٹگریشن موضوع پر کنونشن سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیاں مواصلاتی روابط کے مضبوطی پر بھی زور دیا۔


Bangladesh upsets with India on trade relations

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں