سزائے موت پر عارضی پابندی۔ کئی ممالک کی حمایت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2012-12-21

سزائے موت پر عارضی پابندی۔ کئی ممالک کی حمایت

جنیوا۔20 ڈسمبر۔آئی این۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبی میں سزائے موت پر عارضی پابندی کے حوالے سے پیش کردہ قرار دار کو ریکارڈ تعداد میں کئی ممالک کی حمایت حاصل ہوسکتی ہے۔ اس پابندی پر ہر دو برس بعد ووٹنگ ہوتی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس بھاری حمایت کی وجہ سے امریکہ جاپان ، چین، ایران، اور عراق پر اس سلسلہ میں دباو میں اضافہ ہوگا کہ وہ بھی اپنے ہاں سزائے موت پر پابندی کریں۔
واضح رہے کہ دنیا کے 121 ممالک میں اس پر عارضی پابندی عائد ہے، جبکہ صرف 21 ممالک میں 2011 میں یہ سزا سنائی گئی۔ یوروپی اقوام اس پابندی کی بھر پور حمایت کر رہے ہیں۔
وہ چاہے یورپ ہو یا مغرب یا امریکہ یا کوئی ایشیا ئی ملک کا معاملہ، سزائے موت پر پابندی یا نہیں سے ہٹکر ایسے واقعات پر کیسے روک ہو، اخلاقی بحران پر کیسے قابو پایا جائے اور انسانیت کو کیسے انسان بنایا جائے اس پر ساری دنیا کو ملکر کام کرنا ہے، بعد از جرم سزا کا معاملہ ، مزید واقعات کو روکنے میں معاون ثابت ہوسکتا ہے، وہ چاہے معمولی سز اہو یا سزائے موت، حالات کے لحاظ سے ملکی عدالت یہ فیصلہ انجام دے گی نہ کہ عالمی عدالت۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں