رافیل طیاروں کی خریدی کی تفصیلات پیش کرنے کا مطالبہ - سابق وزیر دفاع انٹونی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-09-25

رافیل طیاروں کی خریدی کی تفصیلات پیش کرنے کا مطالبہ - سابق وزیر دفاع انٹونی

نئی دہلی
پی ٹی آئی
فرانس سے رافیل طیاروں کی خریدی کے کل ہوئے معاہدہ میں قیمت، لڑاکا طیاروں کی تعداد اور قواعد و ضوابط پر سوال اٹھاتے ہوئے کانگریس نے آج حکومت سے اس حتمی معاہدہ کی تفصیلات پیش کرنے کا مطالبہ کیا۔ کل ہند کانگریس کے ترجمان منیش تیواری کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے سینئر قائد و سابق وزیر دفاع اے کے انٹونی نے کہا کہ36لڑاکا طیاروں کی خریدی کا حکومت نے جو فیصلہ کیا ہے وہ فضائیہ کے لئے ناکافی ہے ۔ انٹونی اور تیواری نے لڑاکا طیاروں کی قیمت خرید پر ہوئی معاملت کے ساتھ ساتھ موجودہ معاہدہ میں جن شرائط پر حکومت ہند راضی ہوئی ہے اس پر بھی سوال اٹھایا ۔ سابق وزیر دفاع انٹونی نے کہا ہے کہ مودی حکومت نے ملک کی سلامتی کی ضروریات اور اہم منصوبہ، میک ان انڈیا کو طاق پر رکھ کر یہ سودا کیا ہے۔ انٹونی نے کہا کہ فضایہ کو فوری ضروریات کو دیکھتے ہوئے متحدہ ترقی پسند اتحاد[یو پی اے] حکومت نے126رافیل طیارے خریدنے کا فیصلہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سیکوریٹی منظر نامے کو دیکھتے ہوئے خودفضائیہ تسلیم کرتی ہے کہ اپنی کم از کم آپریشنل صلاحیت کے لئے بہت سے طیاروں کی ضرورت ہے لیکن مودی حکومت نے صرف چھتیس طیارے خریدنے کا سودا کیا ہے، کیا یہ کافی ہے؟ انہوں نے کہا کہ فضائیہ کے طیاروں کی تعداد مسلسل گھٹ رہی ہے۔ اس رفتار سے2022تک فضائیہ کے طیاروں کے اسکواڈرن کی تعداد گھٹ کر صرف پچیس رہ جائے گی جب کہ اسکواڈرن کی منظور تعداد42ہے۔ دوسری طرف سیکوریٹی کی مینی حقیقت مسلسل اور پیچیدہ اور اتھل پتھل سے بھرا ہوتا جارہا ہے ۔ ایسے میں فضائیہ کو مزید طاقتور بنانے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے سوال کیا کہ طیاروں کی کمی کو دور کرنے کی حکومت کے پاس آخر منصوبہ کیا ہے؟ انٹونی نے کہاکہ حکومت نے خریدے جانے والے طیاروں کی تعداد ہی نہیں کم کردیا ہے بلکہ اس سودے کی کئی شرائط کو بھی بدل دیا اور اس ترتیب میں خود اپنے عظیم تر منصوبہ میک ان انڈیا کو بھی بالائے طاق رکھ دیا ہے ۔ یوپی اے حکومت نے طے کیا تھا کہ ابتدائی مرحلے میں 18رافیل طیارے فرانس سے براہ راست خریدے جائیں گے اور آٹھ ہندوستان میں اسمبل کئے جائیں گے لیکن اب مودی حکومت نے جس سودے پر حامی بھری ہے اس میں تمام چھتیس رافیل طیارے تیار حالت میں فرانس سے براہ راست ہندوستان آئیں گے اور کوئی طیارہ ملک میں اسمبل نہیں کیاجائے گا ۔ یہ میک ان انڈیا پروگرام کو طاق پر رکھنے جیسا ہے ۔ ہندوستان نے فرانس سے چھتیس رافیل طیارے خریدنے کے سودے پر کل دستخط کیا ہے۔ یہ سودا59000کروڑ روپے میں ہوا ہے ۔

AK Antony slams NDA govt over Rafale deal

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں