آسام میں مشتبہ بوڈو عسکریت پسندوں کا حملہ - 14 ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-08-06

آسام میں مشتبہ بوڈو عسکریت پسندوں کا حملہ - 14 ہلاک

کوکھرا جھار، آسام
پی ٹی آئی
آسام میں آج دہشت گردحملہ ہوا ۔ مشتبہ این ڈی ایف بی ایس عسکریت پسندوں نے ضلع کھوکھرا جھار میں ایک پرہجوم مارکٹ میں حملہ کردیا۔افراد ہلاک اور بیس سے زائد زخمی ہوئے ۔ سیکوریٹی فورسس کی جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور مارا گیا۔ ڈائرکٹر جنرل پولیس مکیش سہائے نے بتایا کہ کوکھرا جھار سے بارہ کلو میٹر دور بال جن تنیالی مارکٹ پر حملہ ہوا۔ شبہ ہے کہ یہ نیشنل ڈیمو کریٹک فرنٹ بوڈو لینڈ ]این ڈی ایف بی۔ ایس[کی کارستانی ہے ۔ سیکوریٹی فورسس نے علاقہ مین سرچ آپریشن شروع کردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عسکریت پسند تقریبا بارہ بجے دن ایک ویان میں پہنچے ارو انہوں نے فائرنگ شروع کردی۔ بارہ افراد کی موت بر سر موقع واقع ہوئی جب کہ دیگر دو نے ہسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ دیا ۔ سیکوریٹی فورسس کی جوابی فائرنگ میں ایک حملہ آور مارا گیا۔ سیکوریٹی دستہ، علاقہ میں پٹرولنگ کررہ اتھا ۔ مہلوک عسکریت پسند کی شناخت ہونی باقی ہے ۔ شبہ ہے کہ تین یا چار عسکریت پسند چھپے ہوئے ہیں اور انہیں پکڑنے تلاشی مہم جاری ہے ۔ جائے واردات سے اے کے56اور اے کے 47 سیریز کی رائفلیں اور گرینیڈس برآمد ہوئے ۔ بیس سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں بیشتر کی حالت نازک ہے ۔ انہیں مختلف ہسپتالوں میں شریک کرایا گیا ہے ۔ چھ مہلوکین کی شناخت مظہر علی، سالم علی ، دنڈا باسم تاری ، منی رام باسم تاری، پرمیشورم باسم تاری اور تپن چکرورتی کی حیثیت سے کی گئی ہے ۔ چیف منسٹر آسام شربانند سونو وال نے ہلاکتوں کی مذمت کی اور ضلع حکام کو ہدایت دی کہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جائے ۔ انہو نے وزیر فینانس تعلیم و صحت ہیمنتا بشوا شرما کو ہدایت دی کہ وہ فوری کوکرا جھار پہنچ جائیں اور صورتحال کا جائزہ لیں ۔ علاقہ میں مزید سیکوریٹی فورسس تعینات کردی گئی ہیں۔ سونو وال نے جو24مئی کو بی جے پی کے پہلے چیف منسٹر آسام بنے، کہا کہ ان کی حکومت ریاست کے عوام کو جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کی پابند ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت، عسکریت پسند تنظیموں کے خلاف سخت کارروائی کی پ ابند ہے تاکہ شہریوں کا تحفظ یقینی ہو۔ ہم کسی بھی گروپ کی دھمکی برداشت نہیں کریں گے ۔ حکومت ، دہشت گرد گروپ سے نمٹنے میں کسی بھی دباؤ کے آگے نہیں جھکے گی ۔ یوم آزادی کے مد نظر ریاست میں تمام ڈپٹی کمشنرس اور پولیس سرپٹنڈنٹس کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ پوری طرح چوکنا رہیں۔ چیف منسٹر نے بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ ان سے فون پر بات کرچکے ہین۔ حکومت آسام نے ہر مہلوک کے ورثا کو پانچ لاکھ روپے ایکس گریشیا اور شدید زخمیوں کو ایک لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کرنا کافیصلہ کیا ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس نازک مرحلہ میں آسام کے عوام امن برقرار رکھیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ آسام کے عوام امن و ہم آہنگی یقینا برقرا ررکھیں گے۔ ہر کسی سے میری یہ پر خلوص اپیل ہے ۔ یو این آئی کے بموجب مغربی آسام کے کوکھرا جھار میں ایک مارکٹ پر مشتہ بوڈو عسکریت پسندوں کی اندھا دھند فائرنگ میں کم از کم تیرہ افراد مارے گئے اور جب کہ سیکوریٹی فورسس کی جوابی کارروائی میں ایک عسکریت پسند ہلاک ہوا۔ ڈائرکٹر جنرل پولیس مکیش سہائے نے بتایا کہ حملہ آوروں نے کوکرا جھار کی بال جن مارکٹ پر تقریبا پونے بارہ بجے حملہ کردیا۔ انہوں نے ایک ہتھ گولہ پھینکا، دکانوں کو آگ لگائی اور اندھا دھند فائرنگ کی۔ مہلوکین کی تعداد بڑھ سکتی ہے کیونکہ قریبی ہسپتالوں میں شریک کرائے بیس سے زائد زخمیوں میں بعض کی حالت نازک ہے ۔ جائے واردات سے ایک ہتھ گولہ اور ایک اے کے47 رائفل برآمد ہوئی ۔ ڈی جی پی نے کہا کہ یہ واضح نہیں کہ حملہ میں کتنے عسکریت پسند ملوث ہیں۔ عینی شاہدین نے مقامی ٹی وی چیانلس کو بتایا کہ دوتا تین عسکریت پسندوں نے یہ حملہ کیا۔ انہوں نے سیاہ رنگ کے کپڑے سے اپنے چہرے ڈھانک رکھے تھے ۔ اسی دوران سینئر وزراء اور اعلیٰ پولیس عہدیدار کوکھرا پہنچ چکے ہیں جو گوہاٹی سے تقریبا تین سو کلو میٹر کے فاصلہ پر واقع ہے ۔ دارالھکومت دسپور میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

14 killed in Assam's Kokrajhar after suspected Bodo militants open fire

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں