پاکستان میں فحس ویب سائٹس پر امتناع - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-01-27

پاکستان میں فحس ویب سائٹس پر امتناع

اسلام آباد
پی ٹی آئی
پاکستان نے تمام انٹر نیٹ خدمات انجام دینے والوں کو بالغین کے لئے چار لاکھ سے زائد ویب سائٹس تک رسائی بند کردینے کا حکم دیا ہے ۔ جو آن لائن فحاشی کے خلاف اہم قدم ہے ۔ پاکستانی ٹیلی مواصلات اتھاریٹی (پی ٹی اے) نے کل ہی یہ ہدایت نامہ جاری کیا۔ چند روز قبل یوٹیوب پر عائد پابندی تقریبا تین سال بعد واپس لے لی گئی تھی ۔ یوٹیوب پر توہین رسول ؐ پر مبنی فلم کی نمائش کے بعد یہ قدم اٹھایا گیا تھا ۔ ایکسپریس ٹریبیون نے یہ اطلا ع دیتے ہوئے بتایا کہ فحاشی پر مبنی مواد پیش کرنے والے تمام ویب سائٹس تک رسائی پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔

Porn ban: Pakistan to block over 400,000 adult websites

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں