سعودی شاہی خاندان کا عطیہ نجیب رزاق کے لئے اسکینڈل کا سبب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-01-27

سعودی شاہی خاندان کا عطیہ نجیب رزاق کے لئے اسکینڈل کا سبب

کوالالمپور
اے ایف پی
سعودی شاہی خاندان نے ملائشیائی وزیر اعظم نجیب رزاق کو681ڈالر کا عطیہ دیا تھا جس کی وجہ سے نجیب رزاق اب ایک اسکینڈل کا شکار ہوگئے ہٰں ۔ ان کے اٹارنی جنرل نے یہ اطلاع دیتے ہوئے انہیں بد عنوانیوں کے تمام الزامات سے بری قرار دیا۔ اٹارنی جنرل محمد اپندی علی نے بتایا کہ ملک کے انسداد بد عنوانی ایجنسی نے ثبوت کی ایک فہرست تیار کی ہے جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ رقم ، سعودی شاہی خاندان کی جانب سے نجیب رزاق کو شخصی عطیہ تھی ۔ نجیب رزاق کئی مہینوں سے ایسے تمام الزامات کو مسترد کرتے رہے ہیں کہ2013میں ان کے بینک اکاؤنٹ میں یہ رقم جمع ہوئی تھی ۔ اس کے باوجود رقم کن ذرائع سے آئی اس کی تفصیل نہیں بتائی گئی تھی۔ نجیب رزاق حکومت نے صرف اتنا بتایا کہ مشرق وسطیٰ کے عطیہ دہندوں کی جانب سے یہ رقم موصول ہوئی تھی ۔ محمد اپندی علی نے ثبوت کی نظر ثانی کے بعد کہا کہ میں اس بات سے مطمئن ہوں کہ اس کا کوئی ثبوت موجود نہیں کہ یہ عطیہ کرپشن کی شکل میں موصول ہوا تھا۔

Malaysian prime minister cleared of corruption over $681m Saudi 'gift'

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں